Get Alerts

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کا ایک اور تجربہ کر لیا

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کا ایک اور تجربہ کر لیا

پیانگ یانگ :شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کا ایک اور تجربہ کر لیا ٗ اقوام عالم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی


اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے تین اعشاریہ چار کی شدت کا زلزلہ آیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ جوہری تنصیبات کے مقام سے 50 کلومیٹر دور آیا تھا۔ اس سے قبل آنے والے زلزلے ملک میں جوہری ہتھیاروں کے تجربے کے دوران آئے تھے۔


شمالی کوریا نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس نے جوہری تجربات کئے ہیں بلکہ یہ صرف ایک عام سا زلزلہ ہے جبکہ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بلاشبہ جوہری ہتھیاروں کا تجربہ ہی تھا۔


یاد رہے شمالی کوریا نے رواں ماہ کی تین تاریخ کو ایک بڑا جوہری تجربہ کیا تھا جس کی اقوام متحدہ نے شدید مذمت کی تھی۔

ٹیگز: