شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے حوالے سے بات چیت کیلئے رضا مند

شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے حوالے سے بات چیت کیلئے رضا مند
کیپشن: north korea unites states

واشنگٹن:شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے معاملے پر امریکی حکام سے بات چیت کیلئے رضا مند ہو گیا ،  پیانگ یانگ نے براہ راست تصدیق کی کہ وہ ایک بے مثال سربراہی اجلاس کا انعقاد چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے معاملے پر امریکی حکام سے بات چیت کا عندیہ دے دیا ہے ، پیانگ یانگ نے براہ راست تصدیق کی کہ وہ ایک بے مثال سربراہی اجلاس کا انعقاد چاہتے ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے اس سربراہی اجلاس سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، جو امریکی حکام کے مطابق اگلے ماہ منعقد ہونا ہے۔

تاحال پہلی بار امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان متوقع بات چیت کے مقام کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی حکام بات چیت کے مقام اور وقت سے متعلق کچھ بھی کہنے سے تاحال انکاری ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ دونوں طرف براہ راست رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جانگ ان کے ارادوں سے متعلق واشنگٹن اپنے اتحادی جنوبی کوریا کی فراہم کردہ معلومات پر انحصار کرتا رہا ہے ، جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی نے گزشتہ ماہ امریکا کا دورہ کرکے کم جانگ کی ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت کا پیغام پہنچایا۔

 گزشتہ برس امریکی صدر اور کم جونگ ان ایک دوسرے کے خلاف شدید بیان دیئے تھے تاہم جب ان کو کِم جونگ ان سے ملاقات کی دعوت دی گئی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر متوقع طور پر فوری رضامندی ظاہر کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا، اس ملاقات میں پیانگ یانگ سے امریکا تک مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے پیدا ہونے والے بحران پرگفتگو کی جائے گی۔