سعودی وفد نے بتایا کہ خوشی کے ساتھ واپس جا رہے ہیں، جا کر بتائیں گے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے: وزیر اعظم 

 سعودی وفد نے بتایا کہ خوشی کے ساتھ واپس جا رہے ہیں، جا کر بتائیں گے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے: وزیر اعظم 

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ  سعودی وفد نے بتایا کہ ہم خوشی کے ساتھ واپس جا رہے ہیں، جا کر بتائیں گے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے۔ وزیر اعظم  شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ سعودی وفد نے بتایا کہ ہم خوشی کے ساتھ واپس جا رہے ہیں، جا کر بتائیں گے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے۔


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ وزراء اور حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے دل باغ باغ ہوگیا، برادر ملک سعودی عرب کے وفد نے جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے۔


انہوں نے کہا کہ سعودی وفد اپنے دورے میں ہونے والی پیش رفت سے ولی عہد محمد بن سلمان کو آگاہ کرے گا، سعودی وفد نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وزراء کی تیاری کی بے حد تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ سب وزراء کا شکرگزار ہوں، تمام وزراء نے بہترین کاوشیں کی ہیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہمت، توانائی اور ملک کی خدمت کرنے کا موقع دے۔

مصنف کے بارے میں