بھارت دریائے راوی اور ستلج میں آج پانی چھوڑ سکتا ہے:ایف ایف ڈی

بھارت دریائے راوی اور ستلج میں آج پانی چھوڑ سکتا ہے:ایف ایف ڈی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی جانب سے جنگ کی دھمکی کے بعد مودی سرکاری کی جانب سے انتہائی گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے ادارے (ایف ایف ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت آج دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے جس سے نارووال ، لاہور اور سیالکوٹ کے اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلڈ فار کاسٹنگ ڈویڑن کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج کے علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے جب کہ بھارت آج دریاو¿ں میں پانی چھوڑ سکتا ہے جس سے لاہور، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں۔ ایف ایف ڈی نے کہا ہے کہ دریائے جہلم اور چناب میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔


دوسری جانب آج صبح سے ہی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ شکرگڑھ، قصور اور ظفر وال میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن، راولپنڈی، ساہیوال ڈویڑن میں مزید بارش کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔