شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی
کیپشن: سکرین شاٹ

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی گریژن میں ادا کی گئی جبکہ نمازہ جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی ۔شہداءکے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیے گئے ہیں۔


شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل کے قریب ایک گاﺅں میں سکیورٹی فورسز پر حملے اور اس کے جواب میں کی جانے والے کارروائی میں پاکستان فوج کے ایک افسر سمیت چھ فوجی شہید ہوگئے جبکہ نو شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔