Get Alerts

شاہ محمود قریشی کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملے کی مذمت

شاہ محمود قریشی کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملے کی مذمت
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت ، آج کے واقعات امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کی ایک کڑی ہے ، مسلح افواج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ، بزدلانہ کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے ، آج کے واقعات امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج کے جوان دھرتی ماں کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ، ان پر پوری قوم کو فخر ہے ، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔