شعیب اختر کا بھارت کیخلاف میچ میں عامر کو شامل کرنے کا مشورہ

 شعیب اختر کا بھارت کیخلاف میچ میں عامر کو شامل کرنے کا مشورہ

لاہور: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کیخلاف میچ میں محمد عامر کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق  شعیب اختر نے کہا ہے  کہ پہلے میچ میں جوہوا اسے بھلاکر سپر4مرحلے میں نیا میچ نئے عزم کے ساتھ کھیلنا ہوگا،دباؤ سے بھرپور مقابلے میں کم غلطیاں کرنے والی ٹیم ہی سرخرو ہوتی ہے،حکمت عملی یہ ہونی چاہیے کہ ابتدا میں وکٹیں بچاتے ہوئے اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں بدلیں،ٹاپ آرڈر یا مڈل آرڈر نہیں پوری بیٹنگ لائن کو ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر کو یواے ای میں سوئنگ نہیں ملی لیکن وہ ایک تجربہ کار بولرہیں،ان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے تو کچھ کردکھائیں گے،حارث سہیل کو بھی بھارت کیخلاف میچ کھیلنا چاہیے۔