فوجی دھڑوں میں لڑائی،  آرمی چیف  مذاکرات پر آمادہ

فوجی دھڑوں میں لڑائی،  آرمی چیف  مذاکرات پر آمادہ

خرطوم: سوڈان میں فوجی دھڑوں کے درمیان تصادم میں آرمی چیف جنرل عبدالفتح البرہان نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو میں سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ وہ ملک میں جاری لڑائی پر قابو پانے کے لیے امن مذاکرات کے لیے تیارہیں۔ جنرل عبدالفتح نے کہا کہ وہ رپیڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ محمد ہمدان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جنرل ہمدان کے ساتھ بیٹھیں گے کیونکہ سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت پر قائم ہیں کہ وہ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں گے اس لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔


جنرل عبدالفتح کا کہنا تھا کہ اگر یہ باغی افواج چاہتی ہیں کہ وہ بیرکوں میں واپس جائیں اور دستوں کو رہائشی علاقوں سے واپس بلالیں تو ہم ان میں سے کسی کے بھی ساتھ بیٹھیں گے بصورت دیگر جدہ میں ہونے والی بات چیت پر قائم ہیں کہ ہم اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔

عبدالفتح البرہان نے کہا کہ ہماری ریاست صومالیہ اور لیبیا کی طرح تقسیم شدہ ناکام ریاست نہیں بنے گی۔