Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نہ صرف پاکستان کا قریبی دوست ہے بلکہ ہر مسلمان کے دل میں اس کی محبت اور عقیدت خاص مقام رکھتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب سعودی عرب میں قومی دن کا جشن منایا جا رہا ہے تو پاکستان بھی خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر ہم شکر گزار ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے تحفظ کی علامت ہے۔مریم نواز نے سعودی عرب کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

ٹیگز: