نیویارک: امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان نیویارک میں تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کردی۔
امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات امریکی درخواست پر ہوئی۔
مذاکرات میں ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے، منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے اور تمام محاذوں پر جنگ بندی سمیت مختلف شرائط پیش کیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ایران پر معاہدے کے لیے آگے بڑھنے پر زور دیا۔ فریقین کے درمیان مذاکرات میں جنگ بندی اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔