مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کنک وادی میں آپریشن ’رد الفتنہ 3‘ کے تحت سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کنک وادی میں قائم سکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کارروائی میں کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کو سراہا۔