مستونگ: بلوچستان کے علاقے کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کے متعدد کمین گاہوں کو تباہ کیا گیا، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔