Get Alerts

ایران دہشتگرد نہیں، خود دہشتگردی کا نشانہ بنا، مسعود پزشکیان

ایران دہشتگرد نہیں، خود دہشتگردی کا نشانہ بنا، مسعود پزشکیان

نیویارک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دہشتگرد قرار دیا گیا، حالانکہ ایران خود دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے۔

 مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران میں سکولوں، اسپتالوں اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ میناب کے بچے امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں کا نشانہ بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو شہید کیا گیا، آخر ان کا کیا قصور تھا؟۔ ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا نے ایران کو نشانہ بنایا، ایران نے صرف اپنے دفاع میں کارروائی کی۔ اپنے وطن کے دفاع کے لیے ایران کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پُرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال ایران کا حق ہے، جبکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔

 مسعود پزشکیان نے غزہ کی ابتر صورتحال کو عالمی برادری کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مضبوط پڑوسی چاہتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

 ایرانی صدر نے مزید کہا کہ حملوں میں عالمی قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا، جبکہ ایران نے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا، شہریوں کو نہیں۔

ٹیگز: