تہران :ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، تاہم وہ کسی ذلت آمیز سفارتکاری کو بھی قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقت کے سامنے ڈٹنے کی مشکلات کا انہیں بخوبی اندازہ ہے، کیونکہ لڑائی کے بعد حالات کبھی پہلے جیسے نہیں رہتے۔