الٹے انگریزی الفاظ کو تیزی سے پڑھنے والی بچی کی ویڈیو وائرل

الٹے انگریزی الفاظ کو تیزی سے پڑھنے والی بچی کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن:دنیا میں ایسی صلاحیتوں کے مالک لوگ بھی موجود ہوتے ہیں جو عام لوگوں میں موجود نہیں ہوتیں  اور انہی میں سے ایک صلاحیت الٹے الفاظ کو سیدھا پڑھنا ۔ اگرچہ کسی بھی  الٹے لفظ کوسیدھا پڑھنا ممکن تو ہے لیکن فوری طور پر اسے ادا کرنے کا فن ہر کسی کو عطا نہیں ہوتا لیکن اب ایک 10 سالہ بچی نے اپنی اس صلاحیت سے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ امریکا کی رہائشی 10 سالہ بچی کونسٹانس بیلے کم عمری سے ہی مشکل ترین الفاظ کو الٹا پڑھ سکتی ہے۔

اس کے والد نے بچی کو الٹے الفاظ پڑھتے دیکھا جس پر وہ بھی حیران رہ گئے۔ بچی کے والد نے جب اس کا الٹے الفاظ پڑھنے کا ایک سادہ ٹیسٹ لیا تو اس نے پھرتی اور درستگی سے وہ الفاظ الٹے ہی ادا کیے۔بچی ہاسپٹل اور ہیلی کاپٹر سمیت چاکلیٹ جیسے مشکل الفاظ بھی الٹے پڑھنے میں مہارت رکھتی ہے اور اس کا کہنا ہےکہ وہ جو بھی لفظ ادا کرتی ہے انہیں ذہن میں الٹا پڑھ کر یاد کرلیتی ہے اور وہ اس کے حافظے کا حصہ بن جاتا ہے جب کہ اسی مشق سے وہ الفاظ کو پلٹا کر پڑھنے کے قابل ہوئی ہیں۔