Get Alerts

ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ پھیل چکا ہے رکے گا نہیں، نواز شریف

ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ پھیل چکا ہے رکے گا نہیں، نواز شریف

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ یہ اکیسویں صدی ہے اب آزادی اظہار کو دبایا نہیں جا سکتا اور کسی کی زبان بندی نہیں کی جا سکتی۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کیا جا سکتا ہے تو یہ ایسا ہی ہے کہ کبوتر اپنی آنکھوں کو بند کر لے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گاؤں گاؤں پھیل چکا ہے اب یہ معاملہ نہیں رکے گا‘۔

مزید پڑھیں: مظفر گڑھ میں حنا ربانی کھر اور ان کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس طرح سے معاملہ نہیں چلے گا کیونکہ قوم حساب مانگ رہی ہے اور مانگے گی آپ جو مرضی کر لیں اور کہہ دیں پھر یہ توقع کریں کہ دوسری طرف سے کوئی جواب نہیں آئے گا۔ جواب آئے گا صرف نواز شریف سے نہیں آئے گا بلکہ ملک کے 22 کروڑ عوام کی طرف سے آئے گا،جو اب کسی طور پر اس قسم کی پابندیوں کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ بیوروکریسی، سیاستدانوں، وزیراعلیٰ اور کابینہ کا کام انہیں کرنے دیں اور ان کے کاموں میں دخل دینے کی بجائے اپنا کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نا انصافی نوجوانوں کو پرتشدد بنا کر انتہا پسندی کی طرف دھکیلتی ہے، ملیحہ لودھی

نوازشریف کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کے محروم لوگوں کو انصاف مل رہا ہے کس طرح سے لوگ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے وہ مقدمہ لڑنے کے لیے جائیدادیں بیچ دیتے ہیں کیا ان کی داد رسی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی شکایت آتی ہے تو اس کا نوٹس لیں اگر کوئی فریاد لے کر آتا ہے اس کا نوٹس لیں لیکن آپ خود کیسے جا سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں