مریم نواز شریف کا دورہ کراچی ملتوی

مریم نواز شریف کا دورہ کراچی ملتوی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے دورہ کراچی ملتوی کر دیا ہے جبکہ (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاﺅ کی مریم نواز شریف نے دورہ کراچی ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ آج شام مریم نواز کو 2روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا جہاں انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کرنا تھا جبکہ اتوار کے روز ان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول تھیں۔