Get Alerts

 "بہتر ہے ایران ڈیل قبول کر لے، ورنہ ایٹمی خواب بھول جائے"، آبنائے ہرمز پر قبضے کا اعلان:امریکی وزیرِ دفاع کی آخری وارننگ

 

واشنگٹن / اسلام آباد : امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک ترین موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے واشنگٹن میں ایک ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایران کو دو ٹوک الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے پیش کردہ "اچھی ڈیل" کو فوری قبول کر لے، بصورتِ دیگر اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیوز کانفرنس کے دوران پیٹ ہیگسیتھ نے جارحانہ موقف اپناتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ کی ہدایت کے مطابق، محکمہ جنگ (War Department) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ کام پیار سے اور ڈیل کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں، لیکن اگر ایران نے ضد نہ چھوڑی تو ہم اسے "مشکل طریقے" (The Hard Way) سے روکنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
امریکی وزیرِ دفاع نے انکشاف کیا کہ امریکی فورسز نے ایران کے متعدد بحری جہاز پہلے ہی قبضے میں لے لیے ہیں اور یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ      آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے تجارتی جہاز اب صرف امریکی شرائط پر ہی گزریں گے۔    کسی بھی ایسے جہاز کو نہیں چھوڑا جائے گا جو ایران کو مادی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔
    امریکہ نے خطے میں مکمل "بحری ناکہ بندی" (Blockade) کر رکھی ہے جو ایران کی معیشت کے لیے آخری کیل ثابت ہوگی۔

ٹیگز: