Get Alerts

لاہور ہائیکورٹ کا میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نتائج پر عمل درآمد روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نتائج پر عمل درآمد روکنے کا حکم

لاہور: لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ نتائج روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے پیپرز لیک ہو چکے ہیں لہذا انٹری ٹیسٹ نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت اور یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز سے 27 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے گزشتہ روز میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ مبینہ طور پر آوٹ ہونے کے خلاف متاثرہ طلبہ و طالبات نے اپنے والدین کے ہمراہ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جس پر میاں شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جو 72 گھنٹے کے اندر رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: