Get Alerts

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں امریکا کی نئی پاک افغان پالیسی پر پاکستان کی جوابی حکمت عملی اور مؤثر ردعمل دینے کے امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عسکری قیادت کو دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیں گے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف ٹرمپ کے بیان پر پاکستانی رد عمل پر بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر خارجہ کے دورہ امریکا سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ قومی سلامتی کے مشیر، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے ڈائریکٹر جنرلز، خارجہ، خزانہ اور داخلہ کے وفاقی وزراء سمیت دفتر خارجہ کے حکام بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: