Get Alerts

ایم کیو ایم کے مبینہ دہشت گرد یوسف ٹھیلے والے نے خود کو رینجرز کے حوالے کر دیا

ایم کیو ایم کے مبینہ دہشت گرد یوسف ٹھیلے والے نے خود کو رینجرز کے حوالے کر دیا

کراچی :ایم کیو ایم کے مبینہ دہشت گرد محمد یوسف ٹھیلے والے نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کے ترجمان میجر قمبررضا نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد محمد یوسف کی گرفتاری کی تفصیلات میڈیا کو بتائیں۔ ان کے میڈیا محمد یوسف نے خود کو آج صبح رینجرز کے حوالے کیا ہے اور اس سے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد یوسف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایم کیو ایم لندن کی طرف سے جان کا خطرہ تھا اور گزشتہ دنوں اس کی ایک جعلی تصویر منظر عام پر لائی گئی جس میں بتایا گیا کہ اسے جاں بحق کر دیا گیا ہے جبکہ حقیقت میں میں زندہ ہوں ۔

ٹیگز: