Get Alerts

عمران خان خود غلط ہیں تو شریف فیملی کو الزام نہ دیں ٗ اکبر ایس بابر

عمران خان خود غلط ہیں تو شریف فیملی کو الزام نہ دیں ٗ اکبر ایس بابر

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے بانی اور باغی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے اکاؤنٹ میں ردو بدل ہونے کی وجہ سے ڈھائی سال سے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے کترا رہے ہیں۔ اگر عمران خان خود غلط ہے تو اسی غلطی پر انہیں شریف فیملی کو الزام نہیں دینا چاہیے

انہوں نے کہا کہ کہ شریف خاندان کو وہی قانون نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کی اجازت دیتا ہے جو فارن فنڈنگ کے معاملے پر عمران خان کو الیکشن کمیشن کا سامنا نہ کرنے اجازت دیتا ہے۔


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتی وزیر کیسے دعویٰ کر سکتے ہیں کہ شریف نیب میں پیش نہیں ہوں گے، کون سا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟اس بات کے جواب میں تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ وہی قانون ہے جس کے تحت تحریک انصاف کے اکاو?نٹ کی چھان بین کے معاملے پر آپ ڈھائی سال سے الیکشن کمیشن کا سامنا نہیں کررہے

ٹیگز: