مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی , بلاول بھٹو

 مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی , بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: Bilawal Twitter Account

گلگت: بلاول بھٹو نے کہا  کہ لائن آف کنٹرول  پر جوان اور معصوم شہری بھارتی  بمباری سے شہید ہو رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے گلگت بلتستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ ہم پر سلیکٹڈ وزیراعظم مسلط کیا گیا ہے، اسے بین الاقوامی تعلقات، خارجہ پالیسی کا پتہ نہیں، معیشت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ روپیہ نیچا اور مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  غربت اور بیروز گاری میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جتنے قرض پاکستان پیپلز پارٹی نے پانچ سال میں نہیں لیے تھا عمران خان حکومت نے ایک سال میں اس سے زیادہ لے لیے ہیں۔

 

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا  کہ وزیراعظم کہتے تھے کہ خوشی کر لوں گا، قرض نہیں لوں گا۔ آج یہاں آ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں جو سیاچن پہنچی تھیں۔ بھٹو شہید نے گانچھے کو ضلع کا درجہ دیا، کسی حکومت نے گلگت بلتستان کا نہیں سوچا۔

 

بلاول بھٹونے کہا کہ میں شہیدوں کا وارث ہوں، میرے بڑوں نے اس ملک اور عوام کے لیے شہادت قبول کی۔ اس ملک کی سلامتی کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں۔ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ عوام میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے۔