اس وقت مالیاتی خسارہ   بہت زیادہ، پاکستان میں منفی شرح سود ہے،جب تک آمدنی میں اضافہ خرچ میں کمی نہیں کریں گے فرق نہیں  پڑے گا:مفتاح اسماعیل

اس وقت مالیاتی خسارہ   بہت زیادہ، پاکستان میں منفی شرح سود ہے،جب تک آمدنی میں اضافہ خرچ میں کمی نہیں کریں گے فرق نہیں  پڑے گا:مفتاح اسماعیل

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہےکہ  معاشی صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے۔مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ معاشی صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ درآمدات پر پابندی ہٹنے سے بھی رویے پردبائو آرہا ہے۔

ایک آدھ مہینے تک چیزیں بہتر ہونا شروع ہوجائیں گی۔ہمارے پاس اس وقت مالیاتی خسارہ   بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اس وقت آئی ایم ایف اور حکومت کے اندازے درست ہیں۔ 

توقع ہے آئی ایم ایف نگران وزیر خزانہ کےد و ر میں ز یادہ اصرار نہیں کرے گا۔اس وقت پاکستان میں منفی شرح سود ہے۔جب تک آمدنی میں اضافہ خرچ میں کمی نہیں کریں گے فرق نہیں  پڑے گا۔ 

مصنف کے بارے میں