Get Alerts

ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد: ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے تاکہ چاند کی رویت کی تصدیق کی جاسکے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

دوسری طرف سعودی عرب اور عمان میں ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آچکا ہے، جس کے مطابق یکم ربیع الاوّل 1447 ہجری 24 اگست 2025 کو ہے۔ مکہ مکرمہ میں چاند نظر آنے کی خوشی میں کلاک ٹاور بھی روشن کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے بھی 12 ربیع الاوّل کو 4 ستمبر 2025 کو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عمان نے بھی 23 اگست کو چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے اور یکم ربیع الاوّل اتوار کو ہوگا۔کویت کی حکومت نے 4 ستمبر کو یوم ولادت رسول ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگز: