Get Alerts

یوکرین کی حمایت کے لیے برطانوی وزیراعظم کا کیف کا پہلا غیر ملکی دورہ

یوکرین کی حمایت کے لیے برطانوی وزیراعظم کا کیف کا پہلا غیر ملکی دورہ

لندن: برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچیں گے، جہاں وہ صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

دورے کا مقصد یوکرین کے لیے برطانیہ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ برنہم یوکرین کے یومِ آزادی کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے اور برطانیہ کی جانب سے کیف کے لیے نئے دفاعی تعاون کا اعلان متوقع ہے۔

برطانوی وزیراعظم اپنے پہلے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں ’’رضامندی اتحاد‘‘ کے رہنما شریک ہوں گے۔ یہ اتحاد یوکرین کی حمایت کے لیے برطانیہ اور فرانس کی قیادت میں قائم کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ یوکرین میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی مقامی تیاری میں مدد دینے کے لیے ٹیکنالوجی اور معلومات کی فراہمی میں تعاون کرے گا۔

برنہم نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور منصفانہ و دیرپا امن کے قیام تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگز: