Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ، محسن نقوی بھی ہمراہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ، محسن نقوی بھی ہمراہ

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔

دونوں شخصیات پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہی ہیں۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ دورے کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: