Get Alerts

محسن نقوی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد، ایران امریکا امن معاہدے کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار

محسن نقوی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد، ایران امریکا امن معاہدے کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عسکری قیادت کی مؤثر سفارتکاری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے ایک بڑی سفارتی کامیابی کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ تاریخی معاہدہ ممکن ہوا۔

محسن نقوی کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی اور پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی مربوط خارجہ حکمتِ عملی اور مؤثر قیادت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی حتمی دستخطی تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جو اس تاریخی پیش رفت میں پاکستان کے کردار کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹیگز: