Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ایران مکمل؛ حتمی معاہدے اور امن کیلئے مذاکرات میں بڑی پیش رفت: آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ایران مکمل؛ حتمی معاہدے اور امن کیلئے مذاکرات میں بڑی پیش رفت: آئی ایس پی آر

راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے اور حتمی مفاہمت کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خطے میں پائیدار امن اور تعمیری رابطوں کے فروغ کے لیے جاری ثالثی کوششوں کے تحت ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے۔ تہران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ان اہم ترین ملاقاتوں میں 8 اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور امن و استحکام کے لیے مذاکراتی عمل کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں حتمی معاہدے کی جانب مثبت پیش رفت ہوئی۔ ایرانی اعلیٰ قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری ثالثی کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔

ٹیگز: