واشنگٹن: امریکا میں موجود تین سکھ تنظیموں نے بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے 25 اگست کو متوقع دورۂ امریکا کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی حکومت سے انہیں ملک آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق سکھ تنظیموں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھا ہے، جس میں آر ایس ایس اور اس سے منسلک تنظیموں پر مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور مبینہ مظالم کا طویل ریکارڈ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
خط میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والی انتہا پسند تنظیموں کے رہنماؤں کو سفارتی مراعات فراہم نہ کی جائیں۔
سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ امریکا کو مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے تحفظ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے افراد کے دوروں پر مناسب پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔