Get Alerts

نیویارک میں موہن بھاگوت کے دورے پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج

نیویارک میں موہن بھاگوت کے دورے پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج

نیویارک: بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورہ نیویارک کے موقع پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین نے احتجاج کیا۔

میڈیسن سکوائر گارڈن کے باہر مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپت ونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو مبینہ طور پر ’’ہندو راشٹر‘‘ بنانے کی کوششوں کا الزام عائد کیا۔

گُرپت ونت سنگھ پنوں نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف مبینہ تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ریاستی اداروں پر سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف استعمال ہونے کا الزام بھی عائد کیا

ٹیگز: