Get Alerts

سندھ ای سپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح، صوبے بھر سے ایک ہزار سے زائد ٹیمیں شریک ہوں گی

سندھ ای سپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح، صوبے بھر سے ایک ہزار سے زائد ٹیمیں شریک ہوں گی

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں کھیل، تعلیم، ٹیکنالوجی اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا اہم حصہ ہے۔

سندھ حکومت نے دوسری بڑی سندھ ای سپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے ایک ہزار سے زائد ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے مناسب مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کرکے مزید نکھارا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سپورٹس نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا اہم ذریعہ بن چکی ہے، جبکہ سندھ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کررہی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ای سپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد صوبے کے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

ٹیگز: