ماسکو: روس نے چین کی مقبول ترین ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک کے طرز پراپنی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روسی ویڈیو شئیرنگ ایپ جس ادارے کی مدد سے تیار کی گئی ہے اس کی مالک صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ ہیں ۔
روسی میڈیا کے مطابق حکومت کے زیر اثر سب سے بڑی انرجی کمپنی گیز پروم سے منسلک ملک کی نامور میڈٰیا کمپنی نے ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کمپنی کے گروپ سی ای او ایلیگزینڈر ہاروف کا کہناہے کہ ٹک ٹاک ایپ صدرکی بیٹی کترینہ تیخونوف کے ماتحت چلنے والی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر بنائی جائیگی ۔
الیگزینڈر ہاروف کے مطابق ان کی میڈیا کمپنی نے یا مولوڈیٹس کے نام سے سروس بھی خریدلی ہے ۔ روسی بلاگرز کے لیے ویڈٰیوسروس منصوبے کو جلد تخلیق کیا جائیگا۔ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل ہوجائیگا ۔
خیال رہے کہ گیزپروم گروپ کا شمار روس کی نیم سرکاری انرجی کا رپوریشن میں ہوتا ہے ، اسی کمپنی کے ماتحت روس کا سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے جس میں متعدد میڈیا چینلز اور ویڈیو اسٹیشنز شامل ہیں ۔
رواں ماہ کے اوائل میں گیزپروم کے سی ای او نے یوٹیوب کے طرز پر 2 ویب سائٹس بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جو آئندہ 2 برس میں مکمل ہوں گی ۔