Get Alerts

ڈاکٹر ماہا شاہ قتل کیس میں پیش رفت

ڈاکٹر ماہا شاہ قتل کیس میں پیش رفت
سورس: File photo

کراچی ڈیفنس میں مبینہ طورپر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا شاہ کے کیس میں اہم پیش رفت ۔تفتیشی افسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس ملزمان کے ڈی این اے کرانے کی درخواست دائر کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس میں مبینہ طورپر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا شاہ سے زیادتی کےشواہد ملے ہیں ۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمان ڈی این اے کرانے میں تعاون نہیں کررہے ۔ لہذا عدالت ملزمان کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے پابند کرے ۔ 

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا اور 5 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ 

یا درہے کہ رواں سال 18 اگست کو کراچی میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی ڈیفنس کراچی میں گولی لگنے سے موت ہوئی تھی ۔ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے وقاص اورجنید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔ 

ٹیگز: