اومی کرون : بڑھتے کیسز کے باعث اترپردیش میں رات کا کرفیو نافذ

اومی کرون : بڑھتے کیسز کے باعث اترپردیش میں رات کا کرفیو نافذ

ممبئی: بھارتی ریاست اترپردیش میں  اومی کرون کے کیسز سامنے آنے پر رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا   ۔نائٹ کرفیو کا اطلاق 25 دسمبر سے ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے جس سے حکام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس کے خطرناک ویرئینٹ اومی کرون کیسزکی تعداد میں اضافے کے تدارک کے لئے بھارتی ریاست اترپردیش میں نائٹ کرفیو سمیت دیگر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں ۔

ریاستی حکام نے شادی  کی تقریبات میں دوسو سے زائد افراد پر پابندی عائد کردی ہے تاہم شادی میں شرکاءکے لئے ضروری ہے کہ وہ مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ شرکت کریں ۔ حکام نے دکانداروں کو بغیر ماسک کے آنے والے گاہکوں کو سوداسلف نہ دینے  کی ہدایت کردی ہے۔

اس سے قبل ریاست مدھیہ  پردیش کے وزیراعلیٰ نے بھی اومی کرون کیسز سامنے آنے پر ریاست میں فوری طور پر نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا دورانیہ بھی 11 سے صبح 5 تک رکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روزکووڈ 19 کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے جن کی اپریل اور مئی میں تعداد ہزاروں میں تھی جب کہ جمعرات کے روز بھارت بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 7500 کیسز سامنے آئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملک میں جمعہ کی صبح تک اومی کرون کے کُل کیسز کی تعداد 358 تھی جن میں ریاست مہاراشٹرا میں 88، دہلی 67، تلنگانا 38، تامل ناڈو 34، کرناٹکا 31 اور گجرات میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کیرالا، راجستھان، ہریانہ، اڑیسہ، بنگال، آندھیرا پردیش، اتر پردیش، چندی گڑھ، لداخ اور اترکھنڈ شامل ہیں ۔