حارث رؤف رشتہ ازدواج میں منسلک،تقریب میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کی بھی شرکت

حارث رؤف رشتہ ازدواج میں منسلک،تقریب میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کی بھی شرکت
سورس: Twitter

اسلام آباد: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا ہے۔ 

حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں ،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔

مصنف کے بارے میں