مسائل کے حل کے لیے صندل خٹک بھی سیاسی میدان میں اتر آئیں ، مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

مسائل کے حل کے لیے صندل خٹک بھی سیاسی میدان میں اتر آئیں ، مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے


لاہور:صندل خٹک نے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔


صندل خٹک کاکہنا ہے کہ  کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ، اس حوالے سے ابھی نہیں بتا سکتی۔ میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔ خواتین کو با اختیار بنانا میرا مقصد ہو گا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن وہاں گیس نہیں ملتی۔


انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑی دی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں