Get Alerts

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہروں میں مزید بارش اور برفباری نے موسم کو دلفریب بنا دیا ہے، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ وادی نیلم میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، جس سے سردی مزید بڑھ گئی۔ بالائی علاقوں میں 2 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، جبکہ مظفرآباد میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 8، گوپس میں منفی 4، کالام اور کوئٹہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی ایک سینٹی گریڈ رہا۔اسی دوران، ملک بھر میں آج دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: