Get Alerts

میں نے والد جیسی شخصیت کھو دی ، سلمان خان کی دھرمیندر کے انتقال پر پہلی بار کھل کر بات

میں نے والد جیسی شخصیت کھو دی ، سلمان خان کی دھرمیندر کے انتقال پر پہلی بار کھل کر بات

ممبئی : بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال پر پہلی بار دل کھول کر بات کی اور کہا کہ "میں نے اپنے والد جیسی شخصیت کو کھو دیا ہے۔" سلمان خان نے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھرمیندر کو ہمیشہ اپنی زندگی میں ایک تحریک کے طور پر دیکھتے تھے اور ان کی اداکاری کا بہت اثر ان پر پڑا۔

سلمان خان نے بتایا کہ "مجھے لگتا ہے کہ دھرمیندر جی میرے لیے ایک والد کی طرح تھے۔ میں نے ہمیشہ انہیں فالو کیا اور جو کچھ بھی میں نے اپنے کیریئر میں کیا، وہ ایک ہیرو کو دیکھ کر کیا اور وہ ہیرو دھرما جی تھے۔"

سلمان خان نے مزید کہا کہ ان کے اداکاری کے سفر میں دو شخصیات نے سب سے زیادہ متاثر کیا، جن میں سے ایک ان کے والد اور دوسرے دھرمیندر تھے۔ انہوں نے سکرپٹ کے حوالے سے اپنے والد کو فالو کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کی زندگی میں اصل متاثر کرنے والے لوگ ان کے والد اور دھرمیندر تھے۔

جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ دھرمیندر میں ایسی کیا بات تھی جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتی تھی، تو انہوں نے کہا کہ "دھرمیندر ایک بہت شریف انسان تھے، بہت اچھے اور بہت جذباتی تھے۔"

ٹیگز: