Get Alerts

پنسلوانیا کے نرسنگ ہوم میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

پنسلوانیا کے نرسنگ ہوم میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

پنسلوانیا : امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک نرسنگ ہوم میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ پنسلوانیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی ترجمان رتھ ملر نے بتایا کہ کچھ افراد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔

بکس کاؤنٹی کے عہدیدار جم او میلی نے بتایا کہ نرسنگ ہوم کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔ پنسلوانیا اور نیو جرسی کی متعدد ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا، تاہم واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ جائے وقوعہ پر صورتحال اب بھی سنگین ہے اور قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

ٹیگز: