Get Alerts

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، پنسلوانیا میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، پنسلوانیا میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

پنسلوانیا  : امریکا میں فائرنگ کے پے در پے واقعات جاری ہیں۔ تازہ واقعہ پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں دورانِ تلاشی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت تین اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پنسلوانیا پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ایک گھر کی تلاشی لے رہی تھی، اسی دوران ایک شخص نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بعد ازاں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ محرکات کا پتا چلایا جا سکے۔

 پنسلوانیا پہلے ہی ایک اور فائرنگ کے سانحے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا تھا۔ حال ہی میں ایک یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ واقعہ کے وقت تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں، جس کے باعث طلبہ اور عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کیمپس میں بھگدڑ مچ گئی۔

ٹیگز: