Get Alerts

ایران کا میزائل پروگرام اور خود مختاری کے دفاع کے لیے مذاکرات سے انکار

ایران کا میزائل پروگرام اور خود مختاری کے دفاع کے لیے مذاکرات سے انکار

تہران : ایران نے اپنے میزائل پروگرام اور قومی خود مختاری کے دفاع کے لیے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی اور امریکی میڈیا کی رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے یہ بات کہی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ اس پر اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں کسی بھی ممکنہ جارحیت کو روکنے کے لیے ہیں، اور ان پر کسی قسم کی سودے بازی یا بات چیت نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام اس کی قومی سلامتی کا ایک اہم حصہ ہے اور اس پر میڈیا کی حالیہ توجہ اسرائیل کی جانب سے امریکا اور کچھ مخالف میڈیا اداروں کی مدد سے ایران کے خلاف چلائے جانے والے ’’ہائبرڈ وار‘‘ کا حصہ ہے۔

ٹیگز: