اسلام آباد : قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خریداری کے عمل کے دوران حکومت نے اس کی قومی شناخت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، نئی سرمایہ کاری یا شراکت داری کے باوجود پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور قومی ایئر لائن بدستور "پی آئی اے" ہی کہلائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا معروف لوگو اور برانڈ بھی برقرار رکھا جائے گا، اور اس کی تاریخی اور علامتی حیثیت کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حکومت پی آئی اے کو ایک قومی شناخت کے طور پر برقرار رکھنا چاہتی ہے تاکہ اس کی تاریخی میراث اور عوامی وابستگی قائم رہے۔
نئے سرمایہ کاروں کو پی آئی اے میں انتظامی اور مالی اصلاحات کی اجازت ہوگی، تاہم قومی تشخص، برانڈ اور شناخت کے معاملات سرکاری پالیسی کے مطابق محفوظ رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی مضبوطی کے ساتھ اس کی قومی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔