Get Alerts

پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر، عالمی میڈیا    میں  سرمایہ کاری کے مواقع کی تعریف 

پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر، عالمی میڈیا    میں  سرمایہ کاری کے مواقع کی تعریف 

اسلام آباد: پاکستانی معیشت ترقی کی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس کی پذیرائی ہو رہی ہے۔

ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد مثبت معاشی اشاریہ فراہم کر رہا ہے۔ امریکی جریدے یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق پاکستان نئی بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اصلاحات و نجی شعبے میں جدت نے سرمایہ کاری کے منظرنامے کو بدل دیا ہے۔

جریدے نے کہا کہ مستحکم ادارہ جاتی نظام، بہتر میکرو اکنامک صورتحال اور اہم شعبوں میں مضبوط قیادت پاکستان کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے مضبوط اور مواقع سے بھرپور مارکیٹ بنا رہی ہے۔ پاکستان میں بینکنگ شعبے نے ڈیجیٹل رجحان کے تحت جدید سہولیات فراہم کی ہیں، جبکہ ٹیکنالوجی اور آؤٹ سورسنگ شعبہ بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کر رہا ہے۔

یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق یہ تمام اقدامات سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اہم ستون ہیں۔ مستحکم توانائی کی فراہمی مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور برآمداتی خدمات میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ میکرو اکنامک استحکام کے باعث بڑے مینوفیکچررز بھی آٹوموٹیو صنعت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

جریدے نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل، فرٹیلائزر، پیکجنگ، ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکشن، معدنیات اور ہاؤسنگ مارکیٹ میں بھی ترقی دیکھی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبوں میں اہم مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جبکہ نجی شعبہ زیادہ مضبوط، ٹیکنالوجی سے بھرپور اور عالمی دنیا کے ہم آہنگ ہو رہا ہے۔

ٹیگز: