Get Alerts

وفاقی کابینہ کی منظوری، 600 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی آئندہ ماہ ہوگی

 وفاقی کابینہ کی منظوری، 600 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی آئندہ ماہ ہوگی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

حکام کے مطابق 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کے 6 بینڈز نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے، جس سے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل سروسز میں بہتری متوقع ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پی ٹی اے فوری طور پر انفارمیشن میمورنڈم جاری کرے گا، جس کے بعد کمپنیوں کو بولی کے لیے 40 سے 45 دن دیے جائیں گے۔

فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 15 فروری سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف ہے، جس میں میڈیا کی موجودگی میں کھلے عام بولی ہوگی۔ ملک کی تین موبائل سروسز کمپنیاں حصہ لیں گی جبکہ غیر ملکی کمپنیاں بھی بولی میں شریک ہو سکتی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق 2600 میگا ہرٹز بینڈ کا 194 میگا ہرٹز پرائم اسپیکٹرم نیلام کیا جائے گا اور فائیو جی سروس کے لیے 100 میگا ہرٹز اسپیکٹرم درکار ہے۔ بھاری سرمایہ کاری کے باعث سپیکٹرم کی قیمت کم رکھی جائے گی، جبکہ ہر بینڈ کی بیس پرائس کا حتمی تعین حکومت کرے گی۔

ہدف ہے کہ 2026 میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں میں فائیو جی سروس کا آغاز ہو اور پہلے سال ہی کوالٹی 4 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 25 ایم بی پی ایس کی جائے۔ ہر سال نئے ٹاورز لگانے اور ٹاور فائبرائزیشن کے بھی اہداف مقرر کیے جائیں گے۔

ٹیگز: