Get Alerts

پاکستان میں 5G سپیکٹرم نیلامی کی منظوری

پاکستان میں 5G سپیکٹرم نیلامی کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 5G سپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ملک میں 5G سروس کی فراہمی کا عمل تیز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق، 5G سروس کو نیلامی کے چھ ماہ کے اندر پاکستان کے بڑے شہروں میں شروع کر دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5G سپیکٹرم نیلامی کے لیے وفاقی حکومت پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرے گی، جن میں نیلامی کے مقاصد، شرائط اور دائرہ کار واضح کیے جائیں گے۔ ان گائیڈ لائنز میں ہر سپیکٹرم بینڈ کی ابتدائی قیمت کا تعین بھی کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں سپیکٹرم کی قیمت کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ 5G سروس کی جلد فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق، سپیکٹرم کی قیمت کم رکھنے سے تمام ٹیلی کام آپریٹرز نے نیلامی میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پی ٹی اے نے نیلامی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور 5G سپیکٹرم کی نیلامی فروری 2026 کے وسط تک متوقع ہے۔ پی ٹی اے تفصیلی معلوماتی میمورنڈم جاری کرے گا، جس میں نیلامی کے طریقہ کار، بولی کے قواعد اور اہلیت کے معیار کی وضاحت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، معلوماتی میمورنڈم میں سپیکٹرم کی حدود اور ادائیگی کے شیڈول کا ذکر بھی کیا جائے گا۔

مذکورہ اقدامات کے ذریعے حکومت ٹیلی کام کمپنیوں کو انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہی ہے تاکہ 5G سروس کی فراہمی جلد شروع ہو سکے۔

ٹیگز: