حکومت سینیٹ میں اہلیت کے مطابق لوگ لانا چاہتی ہے ، شبلی فراز 

حکومت سینیٹ میں اہلیت کے مطابق لوگ لانا چاہتی ہے ، شبلی فراز 

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکوم ت سینیٹ میں اہلیت کے مطابق اپنے لوگ لانا چاہتی ہے ۔  

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ پیسے کی ایما پر لوگوں کے ضمیر خریدنے کا کلچر ہے ۔ ذاتی فائدے کے لیے پیسے لینے اور دینے والے سینیٹ میں آجاتے ہیں ، مگر حکومت اہلیت کے مطابق لوگ سینیٹ میں لائیگی ۔ 

ان کا مزید کہناتھاکہ پی ٹی آئی ووٹ کا تقدس بحال کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ، سینیٹ الیکشن میں پیسے کا مرض نمودار ہوجاتاہے ۔ 

شبلی فراز نے کہ اکہ وزیراعظم عمران خان ووٹ کی شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں ، سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب ہوتا ہے ، چاہتے ہیں سینیٹ میں سچے لوگ عوام کی نمائندگی کریں ۔ 

انہوں نے کہا کہ امید ہے عدالت کا فیصلہ سچ کے حق میں آئےگا۔ تاریخ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  کا احتساب کرے گی ۔ ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں ہے ۔ 

وزیراطلاعات کا کہناتھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ سے ووٹ کا نظام شفاف ہوجائیگا۔ ن لیگ نے چار حلقے کھولنے پر ہمیں خوار کیا اور ہم نے مثبت طرز عمل کا مظاہرہ کیا ۔ 

ان کا مزید کہناتھاکہ  عمران خان نے ڈسکہ میں بیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا چیلنج قبول کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ہماری حکومت فرسودہ روایات کو ختم کرے گی ۔ پارلیمنٹ میں جو لوگ پیسے سے آتے ہیں ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ 

ہم چاہتے ہیں ایسے الیکشن ہوجائے کہ کوئی انگلی نہ اٹھائے ۔