پیر سےملک کے مختلف شہروں میں بارشیں اور برفباری کا امکان

پیر سےملک کے مختلف شہروں میں بارشیں اور برفباری کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 25 فروری سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر برفباری جبکہ وسطی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خوشاب، سرگودھا، نورپورتھل، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد رہے گا جبکہ دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

کرم، ہنگو، کوہاٹ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا۔