موسم سرد اور خشک ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

موسم سرد اور خشک ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو اور استور میں منفی 6، کالام میں منفی 5، ہنزہ میں منفی 4 اور گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں