Get Alerts

برطانوی سابق سفیر پیٹر مینڈلسن بدعنوانی اور ایپسٹین سے تعلقات کے الزامات میں گرفتار

برطانوی سابق سفیر پیٹر مینڈلسن بدعنوانی اور ایپسٹین سے تعلقات کے الزامات میں گرفتار

لندن: برطانوی سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کو بدعنوانی اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے روابط کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لندن پولیس نے 72 سالہ مینڈلسن کو شمالی لندن سے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔

مینڈلسن پر الزام ہے کہ 2008ء کے مالی بحران کے دوران انہوں نے حساس سرکاری دستاویزات ایپسٹین کو بھیجیں۔ ان الزامات کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کس طرح برطانوی حکومت کے یہ حساس مواد ایپسٹین تک پہنچا۔

برطانوی حکومت نے اس کیس کے سلسلے میں ہزاروں ای میلز اور دستاویزات منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔

ٹیگز: